ساہیوال(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چند سالوں میں پورا ملک تاریکی سے نکل کر روشن ہو جائے گا ، سیاسی اور عسکری قیادت کے لازوال قربانیوں سے دہشت گردی کو نکیل ڈالی جا رہی ہے لیکن دھرنوں کے موسم نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔ساہیوال میں کول فائرڈ پاور پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ علاقے کے لوگ اس پراجیکٹ پر پریشان نہ ہوں ، اس کے کوئی منفی اثرات نہیں ہوں گے۔25 دسمبر 2017 میں اس پلانٹ کا کمرشل آپریشن شروع ہو جائے گا جس سے 1320 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی اور بجلی بحران کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے موسم سے تباہ ہونے والی معیشت کے اثرات جلد ختم نہیں ہونگے ، اقتصادی کوریڈور کا کام چھ ماہ قبل ہی ہو جانا تھا ، عوام ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔