اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترک صدررجب طیب اردوان کل انڈونیشیا سے واپسی پر اسلام آباد میں مختصرقیام کریں گے۔نجی ٹی ویکے مطابق انڈونیشیا کے دورے پر آئے ترک صدررجب اردوان کل واپسی پراسلام آباد میں مختصرقیام کریں گے جس کے دوران وہ وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی سیاسی منظرنامے پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ رجب طیب اردوان پچھلے 10 سال میں 7 مرتبہ پاکستان آ چکے ہیں تاہم منصب صدارت سنبھالنے کے بعد وہ پہلی بار پاکستان کا دورہ کریں گے۔