اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ جھنگ میں ترمو ہیڈ ورکس کے قریب کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 1263 میگاواٹ کے آر ایل این جی پاور پلانٹ پر ایک چینی کمپنی کام کر رہی ہے اور اس منصوبے پر کام میں کوویڈ انیس وبا کے باوجود کوئی رکاوٹ نہیں آئی۔اس منصوبے سے 30 سال کے عرصے کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے کی ایندھن کی مد میں بچت ہوگی۔