اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ریاست مدینہ کے دعویدار دور حکومت میں بد ترین مہنگائی ، بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کی جیبیں خالی ہو گئیں، حافظ حمد اللہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)جے یو آئی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر اور پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ کے تر جمان مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدار دور حکومت میں بد ترین مہنگائی ، بے روزگاری کی وجہ سے غریب لوگوں کی جیبیں خالی ہو گئیں، ملک میں انصاف کا قانون اور نہ ہی امن ہے موجودہ حکمران ناکام ثابت ہو چکے ہیں

اس لئے وہ عوام پر حکمرانی کے لئے اہل نہیں لہٰذا فوری طور پر ملک و قوم کے مفاد میں اقتدار چھوڑ دے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع کالو خان میں جمعیت طلباء اسلام ضلع صوابی کے زیر اہتمام ایک روزہ بڑے تر بیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس سے ضلعی امیر جے یو آئی مولانا فضل علی حقانی ، جنرل سیکرٹری نور الا سلام، ضلعی صدر جے ٹی آئی مولانا محمد جاوید ، حافظ گوہر زمان ، مولانا حسنین احمداور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چیر مین نیب کے مدت ملازمت میں توسیع کے لئے آرڈیننس جاری کر رہی ہے جب کہ حکومت ایک کمیشن بنا رہی ہے۔وزیر اعظم کے اس انسپکشن ٹیم کے سر براہ خود عمران ہو نگے۔ ان کی کابینہ میں چور ارکان شامل ہیں جب کہ وہ خود چوروں کا سر براہ ہے چوروں کے سر براہ سے تفتیش کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ۔ حکومت چینی ، آٹا، میڈیکل ادویات، پیٹرولیم چور، رنگ روڈ پشاور، بی آر ٹی اور مالم جبہ مافیا کو تحفظ دے رہی ہے آئے روز آٹا، چینی ، پیٹرولیم مصنوعات، بجلی ، گیس اور دیگر اشیائے خوردونوش وضروریات زندگی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہوا ملک ہے لیکن آج عالمی ایجنڈے کے مطابق اسلامی اقدار، ختم ناموس رسالت ، عقیدہ ختم نبوت کے قانون میں ترامیم کے علاوہ محراب و ممبر اور علماء کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے

لیکن جب تک اس ملک میں وارثان انبیاء موجود ہیں کوئی بھی اس قسم کے اقدامات کا تصورنہیں کر سکے گا انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے اکابرین نے ظلم و جبر ، تباہی و بر بادی کے خلاف جو جنگیں لڑی تھی اس کا تسلسل آج ملک کے علماء و طلباء نے جاری رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج عالمی سطح پر عالمی استعمار میں ایک

فارمولے کے تحت مسلمانوں کو چار حصوں یعنی بنیاد پرست ، روایت پسند ، حدت پسند میں تقسیم کیا ہے تاکہ دنیا میں مسلمان کامیاب نہ ہو سکے ۔یہی وجہ ہے کہ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر ٹرمپ اور دیگر قوتوں نے مبارک باد دی ان قوتوں کو خود پی ٹی آئی ، پی پی پی ، مسلم لیگ یا اور کسی سیاسی جماعت سے خطرہ

نہیں تھا اگر خطرہ تھا تو وہ جمعیت علماء اسلام سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے جو پاکستانی عوام پر مسلط کرائی گئی ہے اگر آج امپائر نے انگلی اٹھایا تو کپتان کی حکومت مزید نہیں رہے گی کپتان گیارہ کھلاڑیوں کی کپتانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آٹھارہ عمر تک بچوں کو مذہب کے حوالے

سے غیر شرعی قانون لایا جارہا ہے جو کسی صورت پر لاگو نہیں کیا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے ہر دور میں دین اسلام کی سر بلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اس مقصد کے حصول کے لئے ہم جیل جانے اور پھانسی پر چڑھنے کو بھی تیار ہے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں آئین اور دستور کے مطابق پارلیمنٹ فیصلے کرئے گی جبکہ ملک پر عملاً حکومت جمہوری ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…