بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت مہنگائی کم ہے،عمران خان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو عوام کو مہنگائی بڑھنے کے اسباب سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا، مہنگائی، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر کور کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کے لئے عالمی برادری کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے، افغانستان میں انسانی ضروریات پوری کرنے کے لئے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہوگا۔ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوں گے،اورسیز تیار رہیں ان کو ہر صورت ووٹ کا حق دیں گے۔ سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی ایک بار پھر پنجاب کے دورے کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مہنگائی بڑھنے کے اسباب سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کو اصل صورتحال بتائے کہ مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، اشیائے خوردونوش میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اعجاز چوہدری اور علی امین گنڈا پور کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا ذکر چھیڑنے پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے حق میں اپنی رائے دی اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہفتہ عید میلادالنبیؐ شایان شان سے منانے کی ہدایت کی کہ پارٹی ورکرز، اتحادی اور پوری قوم عیدمیلاد النبی ؐ منائے، میں خود بھی پورا ہفتہ عیدمیلادالنبیؐمناؤں گا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…