بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا، شاہ رخ کے بیٹے آریان کا حیران کن انکشاف

datetime 7  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن/این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے والد سے متعلق تفتیش کے دوران حیران کن انکشافات کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دن قبل آریان خان کو کروز شپ پر جاری ایک پارٹی سے منشیات کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورونے گرفتار کیا تھا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے تفتیش میں

انکشاف کیا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی عدالت نے آریان خان کا 7 اکتوبر تک ریمانڈ منظورکر کے جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ اور ماڈل منمن دھامیچا کو بھی این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں بحث کرتے ہوئے آریان خان کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل کو کچھ سوشل میڈیا چیٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا، انہیں پارٹی کے لئے مدعو کیا گیا تھا اور ان کے پاس کوئی ٹکٹ، کوئی بورڈنگ پاس اور نہ ہی ان کے پاس سے منشیات ملی تھیں۔ دوسری جانب این سی بی کے خصوصی سرکاری وکیل ادویت سیٹھنا نے مؤقف اختیار کیا کہ آریان خان کو انٹرنیشنل کروزپر ایک ریڈ کے دوران منشیات استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔این سی بی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ معروف بالی وڈ اداکار کے بیٹے کو حراست میں لیا گیا تاہم بھارتی میڈیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آریان خان اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق اداکار کے بیٹے سے تفتیش کی جارہی ہے اور ان سے ساحل کے کنارے پارٹی سے متعلق بھی سوالات کیے جا رہے ہیں۔این سی بی ذرائع کے مطابق آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…