اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارت بلوچستان کے راستے دہشتگردکارروائیاں کررہاہے،آئی جی ایف سی

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کے راستے پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کررہاہے۔ افغان بارڈرسے مزاحمتی تحریکوں کو سپورٹ کیاجارہاہے۔یہ بات انہوں نے ضلع نوشکی میں دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے گفتگو کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ، کمیونیکیشن اور پیسے دینے کے لئے انہی سرحدی علاقوں کو استعمال کیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کےپاس سرنڈر یامرنے کےسوا کوئی تیسرا آپشن نہیں۔ ریاست کےخلاف لڑنےوالے عبرتناک انجام کےلئے تیاررہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے، اللہ نے اس خطہ کو مالامال کیاہے،مگر چند عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرامن بلوچستان کی پالیسی کےتحت ان لوگوں کو راستہ دینا ہے جو قومی دھارے میں شامل ہوناچاہتےہیں۔ اس پالیسی کےتحت ہتھیارڈالنے والوں کو قومی دھارے میں لایاجائےگااور ہتھیار ڈالنے والوں کی بھرپورمعاونت کی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ قوم ترقی چاہتی ہے، چند دہشت گرد پوری قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔اس سے قبل آئی جی ایف سی نے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران آئی جی ایف سی نے ایف سی جوانوں سے ملاقات کی انہوں نے قیام امن میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایف سی کےجوانوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے تفتان میں ایف سی کی کاوشوں سے ایک غیرآباد ہوٹل کا تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا اور ہوٹل کو ایران جانے والے زائرین کے لئے کھول دیاگیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے کہا کہ ہوٹل کی فعالیت سے زائرین کو سفری سہولیات مہیا ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…