جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

فواد چوہدری کہتے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کرلیا ،مجھے لگتا ہے پوری حکومت کسی نشے پر لگ گئی ہے،احسن اقبال

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کہتے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کرلیا ہے ،مجھے لگتا ہے پوری حکومت کسی نشے پر لگ گئی ہے،حکومت پی ایم سی کے کالے قانون کو فوری واپس لے

، نوجوان ڈاکٹرز کے مطالبات کو تسلیم کرے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ہم نے 1 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ پورا کر لیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس بد ترین مہنگائی میں روزگار دینے کا وعدہ پورا ہوتا نظر نہیں آتا، لوگ دہائیاں دے دے کر اس حکومت کے لیے بد دعائیں کر رہے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ عوام نہ بچوں کی فیس دے سکتے ہیں، نہ بجلی اور گیس کے بل، حکومت اتنی بے حس ہے کہ قوم کے احتجاج پر بھی تشدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتا ہوں، ملک بھر کے ڈاکٹرز پی ایم سی کے کالے قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔رہنما نون لیگ نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جا رہا، یہ زیادتی ہے، حکومت ڈاکٹرز پر لاٹھیاں برسا رہی ہے، انہیں جیلوں میں ڈال رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پی ایم سی کے کالے قانون کو فوری واپس لے، نوجوان ڈاکٹرز کے مطالبات کو تسلیم کرے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 10 ہزار میگا واٹ بجلی کے پلانٹ لگائے، 2 ہزار کلو میٹر تک موٹر ویز بنائیں، اس حکومت کے قرضوں کے عوض قوم کو غربت اور مہنگائی ملی ہے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…