منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

مسافر ٹرینوں کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام

datetime 6  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہروفیروز (این این آئی)نواحی علاقہ پڈعیدن کے قریب ٹرینوں کو بم سے اڑانے کا منصوبہ مسافر ٹرینیں بڑی تباہی سے بال بال بچ گئیں ۔ ریلوے ٹریک پربم دھماکہ ،پٹری تباہ،مسافروں میں خوف وہراس اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ،ریلوے پولیس،ڈسٹرکٹ پولیس ، بم ڈسپوزل عملہ پہنچ گیا۔سی ٹی ڈی سکھر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے

مطابق نواحی علاقہ پڈعیدن ریلوے تھانہ حدود کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے قریب 345کلو میٹر کے مقام پر اپ ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں پٹری کا ڈھائی فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا اور متعدد مسافر ٹرینیں بہت بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئیں ،ٹریک پر دھماکے کی اطلاع پر پڈعیدن ریلوے پولیس کے SHO ،ڈی۔ ایس ہی اعجاز میمن، ڈی ایس پی ریلوے امجد منظور نفری کے ہمراہ پہنچ گئی اور نوشہروفیروز سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا،واقع کے بعد ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر سر سید باندھی ،خیبرمیل نواب شاہ ،گرین لائن دوڑ فرید ایکسپریس بچھری ،سکھر ایکسپریس سرہاری میں روک دیا گیا۔بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج نوید احمد نے پہنچ کر متاثرہ ٹریک کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھا کئے۔نوید احمد کے مطابق بم دیسی ساخت کا ایک کلو گرام وزنی ریموڈ کنٹرول ڈیوائس کا تھا، جب کے ریلوے عملے نے متاثرہ ٹریک کی مرمتی کام شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب DEN ریلوے جہانزیب نے میڈیا کو بتایاکہ

پڈعیدن کے قریب بم دھماکہ کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل پڈعیدن اور بھریاروڈ کے درمیان بم دھماکے ہوئے تھے اور آج پڈعیدن کے قریب کوٹ لالو ٹریک پر بم۔دھماکہ ہواہے اور یہ دھماکے ٹریک کو نہیں بلکہ ٹرینوں کو بم سے اڑانے کے منصوبے ہیں اور ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں مزید کہاکہ ٹریک کا مرمتی کام کرکے ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے۔جبکہ واقع کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی سکھر میں درج کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…