کشمور(نیوزڈیسک )کشمور میں بلوچستان کی مختلف کالعدم تنظیموں کے 8 کمانڈروں سمیت44 فراریوں نے سیکیورٹی اہل کاروں کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ۔کشمور چھاونی میں سیکیورٹی فورسز کے سامنے بی آر ایف اوربی آر اے کے 8 کمانڈروں سمیت 44 فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے،کالعدم تنظیم بی آر ایف، اور بی آر اے کے اہم کمانڈروں، گروہ مندوانی بگٹی ،محمد اقبال بگٹی ،مہراب رند ،غلام نبی بگٹی ،دوست محمد بگٹی،مسوانی بگٹی،باز خان بگٹی سمیت 44 فراری فراری شامل ہیں۔میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے کہا کہ وہ گمراہ تھے،اس لیے وہ ملک کے خلاف جنگ میں شامل ہوئے۔پہلے ان کو 20 ہزار روپے ماہانہ ملتے تھے بعد میں 5 ہزار روپے کردئیے گئے۔اب وہ ملک کی خاطر پاک فوج کی مدد کے لیے تیار ہیں۔اب وہ چاہتے ہیں کہ امن کی جنگ میں شامل ہوجائیں تاکہ ان کے بچے بھی تعلیم حاصل کرسکیں۔