کراچی (آن لائن)منگل کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور44600پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا ،مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ60.63فیصد حصص کی قیمتیں بھی
گھٹ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پر پاکستان کی دوبارہ بات چیت کے دوران پروگرام میں ممکنہ سخت شرائط کے خدشے نے سرمایہ کاروں خاص طور پر غیر ملکیوں میں بھی تشویش پیدا کی ہے جنہوں نے حال ہی میں پی کے ایکوئٹی فروخت کرنا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور انڈیکس45000،44900، 44800اور44700 پوائنٹس کی4نفسیاتی حد سے گر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 377.93پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 45044.50پوائنٹس سے گھٹ کر 44666.57پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 140.87پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 17684.02پوائنٹس سے کم ہو کر 17543.15پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ا ی آل شیئر ز انڈیکس 30844.02پوائنٹس سے کم ہو کر 30657.44پوائنٹس پر آگیا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں41ارب93کروڑ94لاکھ55ہزار10روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78کھرب46ارب14کروڑ31لاکھ 96ہزار473روپے سے کم ہو کر78کھرب 4ارب 20کروڑ37لاکھ 41ہزار463روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو 13ارب روپے مالیت کے 33کروڑ46لاکھ 89ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 10ارب روپے مالیت کے 26کروڑ72لاکھ 19ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر564کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے211کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،342میں کمی اور 11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 3کروڑ3لاکھ ،ایز گارڈ نائن 1کروڑ95لاکھ ،غنی گلوبل 1کروڑ85لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ80لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم1کروڑ30لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت میں116.79روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑ ھ کر 1681.36روپے ہو گئی اسی طرح 26.24روپے کے اضافے سیپاک سروسز کے حصص کی قیمت 1496.24روپے پر جا پہنچی تاہم سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 71.25روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 900.00روپے ہو گئی اسی طرح 35.00روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت کم ہو کر 435.00روپے پر آ گئی