اسلام آباد(آن لائن) پیو تھینک ٹینک کا کہنا ہے کہ رواں سال عید الفطر پر ایک کھرب روپے کی شاپنگ کی گئی ہے ۔ پیو تھینک ٹینک کی ر پورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں عید کے دوران لوگوں نے ایک کھرب کی شاپنگ کی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے دوسرے دن پانچ لاکھ گاڑیاں مری میں داخل ہوئی تھی جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہا ۔ مسافروں کے پیدل آنا جانا دشوار تھا عید کے دوسرے دن مری میں تفریحی مقام پر ہوٹلوں میں عید گزاری جبکہ متوسط طبقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شمالی علاقہ جات میں عید منائی ۔ پیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2002میں صرف 7فیصد پاکستانی معیشت بہتر ہونے کے حوالے سے پرامید تھے جبکہ 47فیصد پاکستانیوں نے حالیہ ملکی معیشت کو بہتر قرار دیا ۔ اٹھارہ فیصد پاکستانیوں نے اگلے سال معیشت مزید بہتر ہونے کی ا مید کی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک کی معیشت میں بہتری دکھائی گئی ہے اگلے سال بہتری نظر آنا شروع ہوجائے گی ۔