جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب ملک میں 100 فیصد ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے ، چیئرمین نیب 

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک میں 100 فیصد ترقی پر پختہ یقین رکھتا ہے نیب ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی تاجر  برادری کا بہت عزت و احترام کرتا ہے۔ چیئرمین نیب نے تاجر برادری سے نہ صرف خطاب کیا بلکہ  فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کراچی (ایف پی سی سی آئی) ، چیمبر آف کامرس لاہور

اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس ،فلور ملز ایسوسی ایشن ،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے  وفود کیسساتھ مختلف ملاقاتیں بھی کیں۔چیئرمین نیب نے کہا کہ   نیب نے قانون کے مطابق انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس اور انڈر انوائسنگ کے مقدمات ایف بی آر کو بھجوائے ہیں، نیب نے  کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کے لیے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں ایک خصوصی ڈیسک بھی  قائم کیا ہے۔ تاجر برادری کے  رہنماؤں نے زاتی دلچسپی لیکر ان کے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے چیئرمین نیب کی  کاوشوں  کو سراہا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان ، ورلڈ اکنامک فورم ، گلوبل پیس کینیڈا ، پلڈاٹ اور مشال پاکستان جیسی معروف قومی اور بین الاقوامی تنظیموں نے نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے،گیلانی اور گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد لوگوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک بھر کی  مختلف احتساب عدالتوں میں 1278 نیب ریفرنس  زیر سماعت ہیں ،جن کی مالیت 1305 بلین بنتی ہے ، نیب کی  موجودہ انتظامیہ نے  بالواسطہ اور بلاواسطہ 539 ارب روپے ریکور کیے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے،اپنے قیام سے اب تک نیب نے 819 ارب روپے کی رقم وصول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی ، منی لانڈرنگ ، بڑے پیمانے پر  عوام کیساتھ ہونے والے دھوکے کے واقعات ، ذرائع آمدن سے زائد اثاثوں ، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور مضاربہ  سکینڈلز کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے نہ تو پلاٹس  متاثرین کے حوالے کیے اور نہ ہی ان کی محنت سے  کمائی ہوئی رقم  واپس کی۔ غریب سرمایہ کار اپنے پیسے واپس لینے کے لیے ادھر سے ادھر دھکے کھا  رہے ہیں۔ نیب نے لاہور ، ملتان ، کوئٹہ ، کراچی ، پشاور ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور ملک کے دیگر علاقوں میں قائم  غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے اربوں روپے کی  رقم ریکور کرکے  ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے متاثرین کو  واپس کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  نیب کا کسی فرد ، پارٹی یا تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پوری  توانائی کے ساتھ کام کر رہا ہے اور نیب اسے  اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…