اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے معروف کامیڈین اور سینئر اداکار عمر شریف کے ماضی میں دیے گئے انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں عمر شریف کو اداکار نورالحسن سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران عمر شریف کو روتے ہوئے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں بس قبر سے
گھبراتا ہوں کیوں کہ قبر جو ہے وہ انسان کا کردار بتاتی ہے۔عمر شریف نے کہاکہ انسان کی قبر اس کا کردار بتاتی ہے، قبر میں پسلیاں پسلیوں میں گھس جاتی ہیں، زبان بول نہیں پاتی اور انسان جواب نہیں دے پاتا یہ ایک خطرناک لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر انسان کی قبر اس انسان کے اعمال بتاتی ہے،انسان مٹی سے بنا ہے اور مٹی میں مل جائیگا۔