منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا پنڈورا پیپرز،تحقیقات میں کلیئر ہونے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا اعلان

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ان کے حوالے سے تحقیقات ہوں گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جن کے نام پیپرز میں آئے ہیں وہ کلیئر ہوگئے تو کارروائی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ

تحقیقاتی سیل بنادیا ہے، جو ذمے دار قرار پائے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ یاد رہے کہ وزیر اطلاعات نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے گذشتہ روز اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطح کا سیل قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، قومی احتساب بیورو (نیب)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اینٹی کرپشن تحقیقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون کو ٹی او آرز بنانے کاہدف دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔خیال رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین کی آف شور کمپنی جبکہ وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں۔تحقیقات میں پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی سامنے آئی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔پنڈورا پیپرز میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی آف شور کمپنی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیرصنعت خسرو بختیارکے اہل خانہ کی آف شورکمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں سامنے آئی ہے۔پنڈورا پیپرزمیں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران،بینکاروں، کاروباری شخصیات اور میڈیا مالکان کی آف شورکمپنیاں بھی سامنے آئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…