منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کے خصوصی ایلچی کی ملا عبدالغنی برادر سے اہم ملاقات،بڑی پیشکش کر دی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)برطانیہ کے خصوصی ایلچی سائمن گاس نے امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر سے اہم ملاقات میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مالی امداد کی پیشکش کی۔میڈیارپورٹ کے مطابق برطانیہ کے خصوصی ایلچی سائمن گاس کی

سربراہی میں ایک وفد نے طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ امیر اللہ متقی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران برطانوی ایلچی نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے مالی امداد کی تقسیم اور ترسیل سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور ملک کو شدت پسند عسکریت پسندوں کی آماجگاہ نہ بننے دینے کی یقین دہانی کو سراہا۔ برطانوی ایلچی نے طالبان قیادت سے درخواست کی کہ جو لوگ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں انھیں محفوظ راستے فراہم کیے جائیں جب کہ اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر نے افغان عوام کو مالی امداد کی فراہمی کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ اقلیتوں اور خواتین کو تحفظ اور شریعت میں حاصل حقوق فراہم کر رہی ہے۔نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی متعدد بار کراچکے ہیں۔ عالمی قوتیں بھی ہماری حکومت کو تسلیم کرکے منجمد فنڈز کی بحالی پر غور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…