اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک اور اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد مصباح الحق ، وقار یونس سمیت چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی اپنے عہدوں سبکدوش ہو چکے ہیں ۔