اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے بجلی کا سیزنل پیکج منظور کرلیاہے ۔ اپنے بیان میںحماد اظہر نے بتایاکہ پیکیج سے رہائشی اور کمرشل بجلی کے صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے ، سیزنل پیکج نومبر سے فروری تک ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے سال انہی مہینوں کی نسبت اضافی بجلی استعمال پر 5سے7روپے فی یونٹ تک ڈسکاونٹ ملے گا ۔