منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے، حمزہ شہباز

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ خان صاحب جموریت میں ون مین شو نہیں چلے گا، دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے۔قبل ازین اپنے ایک بیان میں ن لیگ کے نائب صدر

حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی، کھاد کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، مہنگائی کی بھٹی میں جھونکنے والوں کوالیکشن میں حساب دینا ہوگا، عوام 2023 میں پی ٹی آئی کو سمندرمیں غرق کردیں گے۔ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ راجن پورمیں ترقیاتی کام (ن) لیگ کی حکومت میں ہوئے، موقع ملا توروجھان، ڈیرہ اسماعیل خان روڈ کوایکسپریس وے بنائیں گے۔ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے30فیصد کوٹے کوموجودہ حکومت نے ختم کردیا، اب ان کا حساب ہوگاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک کروڑنوکریوں کا جھانسہ دیا، عوام کومہنگائی کی بھٹی میں جھونکنے والوں کوالیکشن میں حساب دینا ہوگا، عوام 2023 میں (ن)لیگ کو کامیاب کر کے پی ٹی آئی کو سمندر میں غرق کر دیں گے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتیں دگنا ہوچکی ہے، آج کسان پریشان ہے،کھاد کی بوری 2300 سے 7ہزارتک پہنچ گئی ہے۔ یہ ظلم کسان نہیں پنجاب کے ساتھ ہے، اللہ نے موقع دیا توکسانوں کی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ ہم نے جنوبی پنجاب کیعوام کی خدمت کی۔ جنوبی پنجاب میں سیلاب آیا تومیرے والد شہبازشریف نے یہی ڈیرے لگالیے تھے، سڑکیں، ہسپتال مسلم لیگ (ن)کی حکومت میں بنائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…