بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا،جس کے ذریعے152 ممالک میں داخلہ ممکن ہے۔رپورٹ کے مطابق اس پاسپورٹ کیساتھ98 ممالک ویزا فری انٹری ہوسکتی ہے،54 ممالک آمد پر ویزا جاری کردیتے ہیں اورصرف46 ممالک کا ویزا وہاں جانے سے قبل درکار ہوتا ہے۔آرٹن کیپیٹل کی طرف سے جاری کردہ گلوبل پاسپورٹ انڈیکس نے سب

سے زیادہ موبلٹی سکور حاصل کرنے کے لیے اسے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر رکھا۔متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کو پہلی بار دسمبر 2018 میں مضبوط ترین درجہ دیا گیا تھا۔یہ درجہ بندی نقل و حرکت کی آزادی اور پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزا فری سفر پر مبنی ہے۔پاسپورٹ کی طاقت نہ صرف شہری کی شناخت کی نمائندگی کرتی ہے بلکہ عالمی مواقعوں تک رسائی، نقل و حرکت میں آسانی اور معیار زندگی کو متاثر کرنے والا ایک اہم عنصر بھی ہے۔نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا مضبوط ترین پاسپورٹ ہے، جو 146 ممالک میں داخلے کی پیشکش کرتا ہے۔ جرمنی ، فن لینڈ ، آسٹریا ، لکسمبرگ ، اسپین ، اٹلی ، سوئٹزرلینڈ ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے پاسپورٹ ہولڈر 144 ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔مشرق وسطی میں اسرائیل کا پاسپورٹ متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا مضبوط ترین پاسپورٹ ہے۔ عالمی سطح پر 17 ویں نمبر پر ہے۔اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 89 ممالک میں ویزا فری داخلہ اور 37 ممالک میں آمد پر ویزا ملتا ہے ، جبکہ 72 ممالک کو ملک میں داخل ہونے سے پہلے ویزا درکار ہوتا ہے۔قطر کا پاسپورٹ خطے میں تیسرا مضبوط ترین ہے۔

عالمی درجہ بندی میں اس کا نمبر47 واں ہے۔ قطری پاسپورٹ رکھنے والوں کو 52 ممالک میں ویزا فری داخلے اور 39 ممالک میں آمد پر ویزا کی اجازت ہے۔ 107 ممالک میں پیشگی ویزا درکار ہے۔دیگر علاقائی ممالک میں کویتی پاسپورٹ 50 ویں، بحرین 52 ویں، سعودی عرب 55 ویں اور عمان 56 ویں نمبر پر ہے۔عالمی سطح پر ، افغانستان کا پاسپورٹ سب سے کمزور ہے ، اس کے بعد عراق، شام، پاکستان، صومالیہ، یمن، میانمار، فلسطینی علاقے اور ایران ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…