اسلام آباد(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوامیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آناشروع ہوگئے ،غیرسرکاری اورغیرحمتی نتائج کے مطابق اب تک 44نشتوں کے نتائج کااعلان کیاگیاہے جس کے مطابق صوبے کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف 19نشتیں لے کرپہلے جبکہ 10نشتیں آزادامیدواروں نے جیتی ہیں ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 4، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 4،قومی وطن پارٹی نے 4اوراے این پی نے 3نشتیں حاصل کی ہیں تحریک انصاف نے صوابی، مردان اور نوشہرہ سے سیٹیں جیتیں۔ صوابی سے عوامی جمہوری اتحاد نے بھی ایک سیٹ لے لی۔ جے یو آئی (ف) کو لکی مروت اور ہنگو سے سیٹیں ملیں۔ پشاور میں (ن) لیگ کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔ مختلف شہروں میں کئی آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔ مختلف اضلاع میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج سامنے آ رہے ہیں۔خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع کے 200 سے زیادہ وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ری پولنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ووٹ ڈالنے کا وقت گیارہ گھنٹے کیا گیا۔ پشاور کی یونین کونسل 75 تخت آباد میں لیڈیز پولنگ سٹیشن سے خاتون کو جعلی ووٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران 45 جعلی اور مہر لگے ووٹ برآمد ہوئے۔ خاتون کے مرد ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر ہنگو وارڈ نمبر ایک میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگا دی گئی جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔