بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان میں 70 فیصد میڈیا ادارے بند ہوگئے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)طالبان کے قبضے کے بعد سے افغانستان میں 70 فیصد میڈیا ادارے بند ہوگئے ۔ افغانستان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کابل میں صحافیوں کی نیشنل ایسوسی ایشن نے کہا کہ طالبان کے ملک پر قبضہ کرنے کے بعد سے 70 فیصد میڈیا ادارے معاشی بدحالی کی

وجہ سے بند ہوگئے ۔ کابل میں پریس کانفرنس میں صحافیوں کی قومی تنظیم نے کہا کہ افغانستان کے 28 صوبوں میں ایک آن لائن سروے کیا گیا جس میں 1500 افغان صحافیوں نے حصہ لیا۔تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق ، 67 فیصد افغان صحافیوں نے اپنی ملازمتیں کھو دی ہیں جبکہ ان میں سے 33 فیصد صحافی شدید دبا اور سخت حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔نیشنل ایسوسی ایشن آف جرنلسٹس کے سربراہ مسرور لطفی نے کہا کہ زیادہ تر افغان میڈیا جو کہ فعال ہے ، شدید معاشی اور مالی حالات کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 40 فیصد افغان صحافی اپنی جان کی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں جبکہ ان میں سے باقی اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی وجہ سے مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…