بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل واؤڈا ایک طرح سے لاقانونیت کی علامت بنے ہوئے ہیں صحافی عمر چیمہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کھل کر بول پڑے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)صحافی عمر چیمہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور سینیٹر فیصل واوڈا کا نام بھی آف شور کمپنی رکھنے والوں میں شامل ہے۔ صحافی نے جب اس سلسلے میں موقف لینے کیلئے فیصل واوڈا سے رابطہ کیا تو انہوں نے انتہائی تحقیر آمیز انداز میں انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے اور عمر چیمہ کے بارے میں ذاتی نوعیت کی گفتگو کی۔

فیصل واوڈا نے اپنی آف شور کمپنی کے حوالے سے سوالنامے کا جواب نہیں دیا۔عامر چیمہ نے کہا ہے کہ یہ اس ملک کا المیہ ہے کہ فیصل واؤڈا ایک طرح سے لاقانونیت کی علامت بنے ہوئے ہیں، ان کی دوہری شہریت کا معاملہ چلتا رہا،الیکشن کمیشن نے بھی کوئی خاص کاروائی نہیں کی،عدالت میں بھی معاملہ چلتا رہا اور پھر ہم نے دیکھا کہ وہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے کر سینیٹر بن گئے،عامر چیمہ کا کہنا تھا کہ میں نے پنڈورا پیپرز میں نام آنے کے بعدشوکت ترین سے انکا موقف لینے کیلئے رابطہ کیا لیکن انہیں نے مجھے اس سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے بڑے مالیاتی اسکینڈل پینڈورا پیپرز کا غیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری حکومت پینڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام شہریوں کی تحقیقات کرے گا، کسی بھی پاکستانی شہری کی کرپشن ثابت ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ‘پنڈوراپیپرز’ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت پنڈورا پیپرز میں آنے والے تمام پاکستانیوں کی تحقیقات کر کے ان کے خلاف ایکشن لے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنڈوراپیپرز کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں اشرافیہ نے ٹیکس چوری، کرپشن سے ناجائزدولت بنائی، اشرافیہ نیناجائزدھن کومالیاتی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹی کے مطابق تقریباً7ٹریلین ڈالرمحفوظ پناہ گاہوں میں رکھے گئے جس میں زیادہ تر آف شور کمپنیوں کے ذریعے منتقل کیے گئے پنڈوراپیپرز میں اشرافیہ کی ناجائزدولت بے نقاب کردی ہے۔ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی نے ہندوستان کی دولت لوٹی تھی ایسے ہی حکمران طبقے نے اپنے ملکوں کی دولت لوٹی، غریب ملکوں کاپیسہ روکنے کیلئے امیرملک کچھ نہیں کرتے امیرملکوں کے پاس جو غریب ممالک کا پیسہ ہے واپس بھی نہیں کرتے۔وزیراعظم نے کہا کہ 20سال کی جدوجہداسی یقین پرہے کہ کرپشن سے کئی ممالک غریب ہیں، غریب ممالک کے عوام پرپیسہ خرچ ہونے کے بجائے آف شور میں جاتاہے کرپشن کی وجہ سے غریب ملکوں کی کرنسی بے قدر ہو چکی ہے غربت کی وجہ سے غریب ممالک میں ہزاروں لوگ ناحق جان سے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…