منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت نے عوام پر بجلیاں گرادیں ٗ فی یونٹ بجلی اتنی مہنگی کر دی کہ آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 65پیسے کا اضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44سے بڑھ کر 18.09روپے فی یونٹ ہوگئی جس کی وجہ سے بجلی صارفین پر 90ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق اضافہ 20-2019 اور 21-2020 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ

کی مد میںہے ،فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں پر ہوگا۔گزشتہ مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے تحت فی یونٹ بجلی 89 پیسے، تیسری میں 67 اور چوتھی سہ ماہی کی مد میں 83 پیسے مہنگی کی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی کی جانب سے 1.62 پیسے فی یونٹ پرائس ایڈجسٹمنٹ کی معیاد 30 ستمبر کو ختم ہوگئی۔ کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے 1 روپے 72پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کو حکومتی کرپشن اور نااہلی کا تازہ ظلم قرار دیتے ہوئے کہاکہ عوام پر مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مسلسل بجلیاں گرائی جارہی ہیں ،موجودہ حکومت مہنگائی، کرپشن، نااہلی کی آسمانی بجلی بن کر قوم پر گری ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ تین سال سے زائد عرصے میں حکمرانوں نے عوام کو صرف مہنگائی در مہنگائی دی ہے ۔پالیسی ریٹ سے لے کر کھانے پینے کی اشیاتک ہر

چیز کی قیمت میں اضافہ کرپشن اور نااہلی کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ ہے ۔موجودہ حکومت کے آنے سے قوم کے لئے صرف برے دن آئے ہیں ۔حکومت کا ہر فیصلہ قوم کے لئے ایک نیا برا دن لے کر طلوع ہورہا ہے ۔مہنگائی کا قہر برساتا سورج حکومت کے خاتمے سے ہی غروب ہوگا ۔بجلی، گیس، پڑول اور ٹیکس ریٹ کی موجودہ سطح پر کاروبار چل سکتا ہے نہ ہی

غریب کا گھر ،حکومت اپنے پہلے سال والی غلطیاں دہرا کر پھر قوم اور معیشت کو تباہی کی نئی دلدل میں لیجارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام اور قومی معیشت کو ریلیف دینے کے لئے موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کو ریورس کرنا لازم ہے ۔مہنگے ڈیزل اور فرنس آئل پر بجلی بنا کر پہلے ہی قوم کو نچوڑاگیا، اووربلنگ سے عوام کو لوٹا گیا، اب یہ نیا ظلم ڈھایاگیا ہے۔ ایل این جی برآمد میں مجرمانہ تاخیر سے مہنگی بجلی سے قوم کی جیب کاٹی گئی، جیب کاٹنے والے کسی مجرم کو نہیں پکڑا گیا ۔حکومت قوم کی حالت پر رحم کھائے، یہ ظالمانہ اقدامات فوری واپس لئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…