لاہور(نیوزڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے چھٹی کرانے کے لئے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کو رائے شماری میں شکست ہو گی۔ دونوں جماعتوں کو کوئی اور پارٹی ووٹ نہیں دے گی ان دونوں کے پاس 37 ووٹ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا اسمبلی میں رائے شماری کرانے کی غلطی نہیں کریں گے۔ واضح رہے دونوں جماعتوں نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کیخلاف حکومت کو تحاریک واپس نہ لینے کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کا کہنا ہے آئین سے ماورا کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ –