بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

کار سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کا الزام، ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار برطرف کر دیے گئے

datetime 3  اکتوبر‬‮  2021 |

مکوآنہ(این این آئی)فیصل آباد میں کار سوار لڑکا اور لڑکی کو تلاشی کے بہانے تھانے لے جا کر بدسلوکی اور لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے کے واقعے میں ملوث

ایس ایچ او اور تفتیشی سب انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔سی پی او عابد خان کے مطابق 8ستمبر کو کینال روڈ پر کار سوار لڑکا اور لڑکی کو روک کر ان سے بدسلوکی کرنے کے الزام میں تھانہ منصور آباد میں مقدمہ درج کر کے انکوائری کی گئی۔انکوائری رپورٹ کے مطابق تین پولیس اہلکاروں نے کار سوار کزن لڑکا اور لڑکی کو تلاشی کے بہانے 2 گھنٹے تک روکا اور لڑکی سے نازیبا حرکات کیں اور نقدی بھی چھین لی تھی۔ قصور وار پائے جانے پر تھانہ منصور آباد کے ایس ایچ او اشفاق باجوہ، کانسٹیبلان منان، آصف اور علی رضا کو جب کہ ملزمان کو جیل نہ بھیجنے پر تفتیشی افسر کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے۔سی پی او کے مطابق ان کے علاوہ انچارج انویسٹی گیشن اور اے ایس آئی کی عہدوں سے تنزلی اور محرر حمید سمیت ایک اور اے ایس آئی کی تنخواہ میں دو درجے تنزلی کی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…