اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں 80ہزاربرطانوی،52ہزارامریکی ،16500بھارتی موجود ہیں ،وزارت داخلہ

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کو وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ چار سوالات کا جواب نہ دینے پر وزارت کے چار افسران کو معطل کر دیا گیا جبکہ پاکستان میں موجود 52 ہزار امریکیوں سمیت پانچ ممالک کے باشندوں کی تفصیلات بھی ایوان میں پیش کر دی گئیں۔سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ چار سوالوں کے جواب نہ آنے پر وزارت کے 4 افسران معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ایوان کو پاکستان میں موجود امریکہ سمیت پانچ ممالک کے باشندوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزارت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 1 لاکھ 16 ہزار 308 افغان شہری موجود ہیں۔پاکستان میں موجود غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد افغان شہریوں کی ہے ، 79 ہزار 447 برطانوی شہری جبکہ امریکیوں کی تعداد 52 ہزار 46 ہے۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کینیڈا کے 17 ہزار 320 شہری پاکستان میں موجود ہیں ، اسی طرح بھارت کے 16 ہزار 501 شہری پاکستان میں موجود ہیں۔چودھری نثار علی خان نے مزید بتایا کہ کراچی میں پچھلے تین ہفتوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 43 فیصد کمی ہوئی ، اب تک 713 دہشتگرد ، 118 اغوا کار اور 517 بھتہ خور بھی گرفتار کیے گئے۔قومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے کراچی آپریشن کی کامیابیوں کے تفصیلی اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ 10 جولائی 2015 سے اب تک ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 43 فیصد کمی ہوئی۔قتل کے دیگر واقعات میں 37 فیصد کمی ہوئی ہے ، دہشتگردی کی وارداتوں میں 6.7 فیصد، راہزنی کی وارداتوں میں 31.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ 630 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، 14 ہزار 253 ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…