اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان طالبان شوریٰ نے ملا محمد عمر کی جگہ پر ملا اختر محمد منصور کو نیا امیر منتخب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شوریٰ اجلاس میں نئے امیر کے 2نائبین بھی مقرر کئے گئے ہیں۔سینئر صحافی و تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی کے مطابق افغان طالبان شوریٰ کا گزشتہ شام اجلاس منعقد ہوا،جس میں نئے امیر کے انتخاب پر متفقہ فیصلہ کیاگیا۔سینئر صحافی کے ذرائع کے مطابق افغان طالبان شوریٰ نےبلواسط طور پر ملا محمد عمر کی موت کی تصدیق کردی ہے۔شوریٰ اجلاس میں امارات کے امیدوار ملا محمد عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب بھی تھے۔گزشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے نے ملا محمد عمر کی اپریل 2013ء میں مارے جانے کی خبر نشر کی تھی، تاہم طالبان نے خبر کی تردید کی تھی۔امریکا نے ملا عمر کے سر کی قیمت 1کروڑ ڈالر مقرر کررکھی ہے۔