بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی تقدیربدل دیں گے، نواز شریف

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر سیاحت کو ٹھیک کردیا جائے تو گلگت بلتستان میں خوشحالی آسکتی ہے اور اگلے 5 برس میں اس خطے کی تقدیر اللہ کی مدد سے بدل دیں گے۔اسکردو کے علاقے گانجھے میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے ثمرات اسکردو میں بھی دکھائی دیں گے اور اس کے فوائد گھر گھر پہنچیں گے، وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ساتھ ہوں ان کے ساتھ مل کراس خطے کا مقدربدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی باراسلام آباد میں بیٹھ کرگلگت بلتستان کا بجٹ پاس نہیں کیا بلکہ گلگت کے منتخب نمائندوں نے اپنا بجٹ خود پاس کیا اور یہاں کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔اس موقع پروزیراعظم نے سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 5،5 لاکھ، زخمیوں کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ، متاثرہ گھروں کے افراد کو ڈھائی لاکھ اور مال مویشی کے نقصان کے ازالے کے لئے 5 ہزارسے50 ہزارروپے تک معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے گلگت اسکردو روڈ کو جلد تعمیر کرنے سمیت این ڈی ایم اے کی صلاحیت بڑھانے کے لئے بھی 15 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…