اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے نصیب میں صرف دھکے لکھے ہیں،ن سے ’’ش‘‘ ہی اب ’’م‘‘ بھی نکلے گی،پاکستان اب انٹرنیشنل سیاست میں داخل ہو چکا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کا ساتھ دیا جائے ۔اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو وعدہ کرتا ہوں اسی مہینے خواتین کے بازار کا آغاز کروں گاراولپنڈی میں دو یونیورسٹی بنائی اب تیسری بھی بناں گا راولپنڈی میں انگریز نے دس سے زائد ڈھوک بنائیں جہاں سے غریب کا بچہ مزدوری کرتا تھا میں نے ہر ڈھوک سمیت شہر بھر میں 60تعلیمی ادارے بنائے خواتین آگے بڑھیں اسکردو میں خواتین کام کررہی تھیں جب خواتین کے فنکشن میں آتا ہوں تو مرد کہتے ہیں ہمارے فنکشن میں بھی آئیں۔شیخ رشید نے کہاکہ سلمان کو اجازت ملی ہے تو تایا نواز شریف کو لے آئے ،۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ہے، جھوٹ نہیں بولتا ،چار غذائی اجناس اور ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی افغانستان کے معاملے پر ہمارے انتظامات کی دنیا تعریف کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے معاملے انڈیا نے غلط خبریں پھیلائیں،ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں نیوزی لینڈ چلی گئی لیکن ہم مرے نہیں جارہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے دوپہر کا کھانا نہیں چھوڑا۔ہم دنیا کے ساتھ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کا ساتھ دیا جائے، بھارت کو جس انداز میں ناکامی ہوئی ہے ان کا چہرا بے نقاب ہو گیا، افغانستان کے لیے بارڈر پر خصوصی اقدامات کیے ہیں جو 30 اکتوبر تک جاری رہیں گے نیوزی لینڈ کی تمام فورسز ایک طرف اس سے زیادہ ہم نے ان کو سکیورٹی دی ہم کرکٹ کے شوقین ہیں پر ہم مرے بھی نہیں جا رہے ایسا نہیں ہے کہ کرکٹ نہین ہوئی تو کوئی ہم نے دن کی روٹی نہیں کھائی۔شیخ رشید نے کہاکہ شہباز شریف اور ان کے نصیب میں دھکے ہیں ۔ن سے ش ہی نہیں م بھی نکلے گی پاکستان اب انٹرنیشنل سیاست میں داخل ہو چکا ہے۔