جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب، فرسٹ ایئرسیکنڈری کے طلبا کی جانچ کے لیے ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

datetime 29  ستمبر‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے وزیرتعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم طلبا کی پیشہ وارانہ سمت کے تعین کے لیے ان کے رحجانات اورمیلان کے بارے میں معلومات کیلیے فرسٹ ایئر کے سیکنڈری اسکول کے طلبا کا امتحان لے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ہیومن کیپیسٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے منعقدہ مکالمہ سیشن میں شرکت کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر تعلیم نے بتایا کہ وزارت نے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے ساتھ شراکت سے اہم اقدام کیا ہے۔ اس اقدام میں سعودی عرب میں اسکول کے مختلف عمر کے طلبا کے لیے ان کے تعلیمی مراحل میں ان کے پیشہ ورانہ رحجانات کے لیے خصوصی رہ نمائی شامل ہے۔میٹنگ کے دوران وزیر تعلیم نے پروگرام کو انسانی صلاحیتوں کی نشوونما کے لیے ایک جامع حکمت عملی ہونے کے بارے میں بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کنڈرگارٹن مرحلے سے لے کر عام اور یونیورسٹی کی تعلیم کے مرحلے تک ، تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت اور عملی میدان میں داخل ہونے اور ریٹائرمنٹ تک حکمت عملی وضع کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…