ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

کابل ہوائی اڈے کا آپریشن، ترکی نے طالبان کے سامنے شرط رکھ دی

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے یہ شرط رکھ دی ہے کہ کابل ہوائی اڈے کے آپریشن سے متعلق معاہدہ طے پانے سے قبل طالبان ایک جامع حکومت تشکیل دے۔ایردوآن کا یہ موقف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی

چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سامنے آیا۔ ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت جامع نوعیت کی نہیں، اس میں تمام عناصر شامل نہیں ہیں۔ جب تک ایسا رہے گا ترکی کابل ہوائی اڈے کو آپریٹ نہیں کرے گا۔ اگر حکومت زیادہ کشادہ اور جامع ہوئی تو ترکی اس وقت اپنا موقف بدل سکتا ہے۔ایردوآن نے امید ظاہر کی کہ خواتین افغانستان میں عام زندگی کے ہر گوشے میں فعال طریقے سے شریک ہوں گی۔ترکی کے صدر کے مطابق کابل ہوائی اڈے کی سیکورٹی اور ترکی کا اس کی انتظامی ذمے داری سنبھالنا، یہ دونوں امور جون میں برسلز میں نیٹو اتحاد کے سربراہ اجلاس کے دوران میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ زیر بحث آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…