نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکی ماہرین آثار قدیمہ چار سو سالہ قدیم جیمز ٹاون کی انگریز نوآباد کاروں کے چار بانیوں کی باقیات دریافت کر کے ان کی شناخت کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ امریکی میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق اس نو آبادیاتی کی باقیات کا ملنا نہایت اہم پیش رفت ہے۔ ماہرین کے مطابق اِن قبروں کی مدد سے امریکامیں آکربسنے والے انگریزوں کے عام رہن سہن اور طرز معاش کا بھی علم ہو سکے گا۔ان افراد کی باقیات جیمز ٹاون میں تعمیر ہونیوالے پہلے گرجا گھر سے ملی ہیں جن کے نام رابرٹ ہنٹ، سرفردی نیندو وائن مین، کیپٹن گیبرئیل آرچر اور کیپٹن ولیم ویسٹ ہیں، ان میں ایک شخص کا قد صرف پانچ فٹ پانچ انچ ہے اور اس کے دونوں بازو بھی غائب ہیں۔یہ افراد سولہ سو سات کے قریب نئی دنیا میں آنے والے پہلے تین جہازوں میں سے کسی ایک میں سوار ہو کر یہاں پہنچے تھے۔