اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایف آر دریوہا ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بنوں کی ایف آر دریوہا ایجنسی میں خادم چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔