اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ

datetime 30  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کا دورانیہ 11 گھنٹے رکھا گیا ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہو جو بلا تعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کا دورانیہ 11 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 356 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لئے پشاورمیں 29، نوشہرہ میں 89، چارسدہ میں 45 اورمردان کے 42 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہو رہی ہے، صوابی کے 17، کوہاٹ کے 5، ہنگو کے 4 اور کرک میں 70 پولنگ اسٹیشنز پرری پولنگ ہو رہی ہے، اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان کے 8، ایبٹ آباد کے 7 اورمانسہرہ کے 6 پولنگ اسٹیشنزپر بھی ری پولنگ ہو رہی ہے۔بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تمام پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج کے جوان تعینات رہیں گے جب کہ پشاور شہر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد رہے گی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں 29 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور لڑائی جھگڑوں کے واقعات کے باعث الیکشن کمیشن نے صوبے کے 14 اضلاع میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…