اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خاموشی سے کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی متعارف کروادی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خاموشی سے کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی متعارف کروائی گئی۔ذرائع کے مطابق اب سینکڑوں کے بجائے ساٹھ بچے صرف ٹرائلز میں آئیں گے۔پہلے مرحلے میں جونیئر سطح پر تجربہ کیا جارہا ہے، اوپن ٹرائلز کے بجائے ہر صوبے کے 60 کھلاڑی ٹرائلز میں طلب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جونیئر کھلاڑی بورڈ کی کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی پر نالاں ہیں۔اس سے قبل انڈر 19 اوپن ٹرائلز میں سیکڑوں بچے آتے تھے، انڈر 19 کے ٹرائلز ہفتے اور اتوار کو ملک بھر میں ہوں گے۔