اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان قوم کو مافیا کے لوگوں کا نام بتائیں ورنہ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں ،حافظ حمد اللہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آئے روزقوم کوبیوقوف بنانے کیلئے کہتے ہیں کہ مافیازکامکرنے نہیں دیتا ،یہ مافیا کون ہے ؟

اس کا بھی قوم کو بتائیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان مافیا کے نام بتائیں اگر وہ بے بس ہیں تو پھر استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ حقیقت تو یہ ہے کہ مافیا عمران خان کی کابینہ میں بیٹھا ہے جن میں چینی مافیا،دوائی مافیا، پٹرول مافیا وغیرہ شامل ہیں اور ان تمام مافیا کے لوگوں کی سرپرستی خان صاحب خود کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اچھاخاصاپاکستان کو تین سالہ دورحکومت میں عمران خان نے بحرانستان بنادیا ہے جن میں مہنگائی کابحران،بیروزگاری کابحران،میرٹ کابحران،لوڈشیڈنگ کابحران،لاقانونیت کابحران،آئینی بحران، سیاسی اورجمہوری بحران، اداروں کا بحران شامل ہیں ۔حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران خان تم قوم کونیاپاکستان نہ دے سکے ،نہ پراناپاکستان دے سکے اورنہ قائداعظم کاپاکستان دے سکے۔تمہیں خود معلوم نہیں کہ یہ کونساپاکستان ہے؟ مدینے کی ریاست بنانے کادعوی کرتے رہیں مگرآپ اور آپکی حکومت کی نااہلی نالائقی اور کردار نے مدینے کی ریاست کاچھرہ مسخ کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قوم کو نااہل وزیراعظم عمران خان اور نالائق حکومت سے نجات دلائے گی ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…