پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کئی سائنسدان کرونا ویکسین بوسٹرز لگانے کے مخالف

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)بین الاقوامی سائنسدانوں کے ایک گروپ نے کہا ہے کہ نئی تحقیق کے مطابق کورونا ویکسین کے بوسٹرز اشد ضروری نہیں اور اب تک دستیاب ویکسینز عام لوگوں کو پہلے ٹیکے لگانے کے لیے استعمال کی جانا چاہئیں۔سائنسدانوں کے ایک بین الاقوامی گروپ نے عام شہریوں کو کووڈ ویکسین کا بوسٹر لگانے کی مخالفت کی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کورونا ویکسین کا درست اور

مثبت استعمال پہلی مرتبہ لگانے میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ جن کو ابھی تک ویکسین نہیں لگی ہے انہیں بھی ویکیسن لگانا وقت کی ضرورت ہے۔لینسیٹ جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ کو سولہ سائنسدانوں نے مرتب کیا ہے۔ یہ کسی حد تک ایک نظرثانی رپورٹ بھی قرار دی گئی ہے۔ ان سائنسدانوں نے ایسی کئی ریسرچ رپورٹس پر نظرثانی کی ہے، جن میں کورونا ویکسین کی تیار کردہ ویکسینوں کے آزمائشی دور اور کلینیکل آبزرویشن شامل ہیں۔سولہ سائنسدانوں میں امریکی خوراک اور ڈرگ ادارے (ایف ڈی اے) کے سائنسی و طبی ماہرین اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سائنسی ریسرچرز بھی شامل ہیں۔نظرثانی رپورٹ کے ماہرین کی متفقہ رائے ہے کہ ویکسینیشن کا موجودہ سلسلہ حوصلہ افزا ہے کیونکہ اس نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے ساتھ ساتھ شدید بیماری کی کیفیت کو کم کر دیا ہے۔ان کے مطابق خطرناک ڈیلٹا ویریئنٹ کے خلاف بھی یہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں اور ویکسین شدہ افراد میں ڈیلٹا وائرس کے حملے سے ان میں کووڈ انیس بیماری کی شدید علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ان ماہرین کا خیال ہے کہ ویکسینیشن کے موجودہ سلسلے سے واضح ہوتا ہے کہ عام آبادی کو بوسٹر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان میں وائرس کے شدید حملے میں بھی مدافعتی عمل مناسب سطح پر رہا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ کورونا وائرس کے حالیہ اضافے سے ویکسین شدہ افراد کے مدافعتی عمل میں کمی واقع ہونا ممکن ہے۔رپورٹ کے ریسرچرز کی لیڈر اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سائنسی تحقیقی شعبے کی سربراہ انا ماریا ہیناؤ ریسٹریپو ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے شواہد دستیاب نہیں کہ عام لوگوں کو بوسٹر لگانے کی فی الحال ضرورت ہے اور اسے درست بھی قرار دیا جائے۔ ہیناؤ ریسٹریپو کے مطابق ویکسین کا بنیادی مقصد لوگوں کے اندر وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنا ہے اور مختلف اقوام میں ویکسینیشن کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ غریب ممالک کی آبادیوں کو اس وقت ویکسین درکار ہے کیونکہ ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے ان غریب اقوام کا مدافعتی نظام مسلسل کمزور سے کمزور تر ہوتا جا رہا ہے۔نئی تحقیقی رپورٹ میں ریسرچرز نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں کورونا وائرس کی موجودہ افزائش کا سبب وہ لوگ ہیں، جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی یا وہ اس کو لگوانے سے دانستہ طور پر گریز کر رہے ہیں کہ وہ سازشی نظریات کے زیر اثر رہتے ہوئے خوف زدہ ہیں۔ ماہرین نے غیر ویکسین شدہ افراد کو وائرس کی منتقلی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔جرمنی اور فرانس میں بوسٹر کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ ابھی تک صرف بزرگ اور بیمار افراد کو لگائے جا رہے ہیں۔ اسرائیل نے بارہ سال تک کے بچوں کو بھی بوسٹر لگانے کی پیشکش کر رکھی ہے۔یونان اور اٹلی کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملکوں میں بھی جلد بوسٹر دستیاب ہو گا۔ دوسری جانب لینسیٹ میگزین میں چھپنے والی رپورٹ میں غریب ملکوں کو ویکسین کی عدم دستیابی کو زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…