کابل(نیوزڈیسک)افغان طالبان نے ملاعمرکی ہلاکت کی خبرکوجھوٹ کا پلندہ اورافواہ قراردیا ہے اورکہا ہے کہ ان کی جانب سے اسلام آباد کے مذاکرات میں حصہ لینے سے انکارکے بعد ان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کیا گیا ہے۔ پشتوزبان میں جاری اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جب طالبان نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں حصہ نہ لیااوریہ مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے تواسلام آباد اورکابل میں موجود ان کے دشمنوں نے ان کے خلاف زبانیں کھول لیں اوران کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ شروع کردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے خلاف پروپیگنڈے کے لئے ان میں گروپ بندیوں اوراب ملاعمرکے مارے جانے کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ یہی عمل طیب آغا کے استعفے کی افواہ پھیلا کربھی کیا گیا ہے