لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے این جی اوز کی فنڈنگ کے آڈٹ جائزہ کیلئے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی ، صوبے میں 47 ہزار غیر سرکاری تنظیموں ، خیراتی اداروں ، مدارس کا مصدقہ ریکارڈ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رزاق مرزا نے این جی او کی رجسٹریشن اور فنڈنگ سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔غیرسرکاری تنظیموں کی فنڈنگ کے آڈٹ کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل ٹیم این جی اوز کے ساتھ 2011،12، 2012،13 اور 2013،14 کی فنڈنگ کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7 ہزار 516 این جی اوز کی فنڈنگ اور سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا جامع منصوبہ بنا لیا گیا ہے ، تمام غیر سرکاری تنظیموں کے بینک اکاؤنٹس نمبر بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔3 ہزار 309 این جی اوز کو غیر فعال کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے ، مبہم خیراتی اداروں کو چندہ اکٹھا کرنے سے روک کر متعلقہ حکام کو ہدایت کر دی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیش محمد کیلئے فنڈ اکٹھے کرنے وال رکنی گروپ پکڑا گیا ، دہشتگردوں کو فنڈنگ کرنے والی 48 تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ان تنظیموں کے 73 افراد کو گرفتار ،38 چالان انسداد دہشتگردی عدالتوں میں پیش کیے گئے ، الرشید ٹرسٹ، الرحمت ٹرسٹ، انصار امہ، سپاہ صحابہ اور جیش محمد کیخلاف بھی چندہ اکٹھا کرنے پر مقدما درج کیے گئے