ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی رپورٹ غلط قرار ٗ امریکی اخبار نے بھارت کو بے نقاب کر دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکی اخبار نے پنج شیر سے متعلق بھارتی رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے بے نقاب کر دیا’ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ پنج شیر میں پاکستان کی کارروائی سے متعلق رپورٹ غلط ہے، ویڈیو گیم کی فوٹیج کو پاکستانی ڈرون قرار دینے کی کوشش کی گئی۔

پنج شیر میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق الزامات غلط، ویڈیو گیم کی ویڈیو کو پاکستانی ڈرون قرار دے کر غلط بیانی کی گئی، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق افغان صوبے میں جنگ تھمنے کے بعد امریکی صحافیوں نے پنج شیر کا دورہ کرنے کے بعد لکھی گئی رپورٹ میں کہا کہ پنج شیر میں لڑائی ختم ہوچکی ہے، طالبان وادی پنج شیر میں کافی عرصہ سے فعال تھے، پنج شیر کے بعض شہریوں نے بھی طالبان کے قبضے میں مدد دی۔رپورٹ کے مطابق علاقے کی اکثر آبادی لڑائی سے قبل ہی علاقہ چھوڑ گئی تھی، پنج شیر کے مرکز بازارک میں شدید جنگ کے آثار انتہائی کم ہیں،بعض عمارتوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں مگر بلڈنگ کے اسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔امریکی اخبار کے مطابق طالبان نے احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی مرمت کے بعد اسکی حفاظت کے لئے جنگجو بھی تعینات کئے ہوئے ہیں، طالبان نے پنج شیر کے مختلف علاقوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…