اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغان حکام نے طالبان کے سپریم لیڈر ملاعمر کی ہلاکت کا اعلان کردیا تاہم طالبان نے تصدیق نہیں کی۔ افغان ٹی وی کے مطابق حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ملاعمر کی ہلاکت کی تصدیق ایک سیکیورٹی اجلاس کے دوران کی گئی۔ ملاعمر 2001ءمیں افغانستان میں امریکی حملے کے بعد سے روپوش تھے جبکہ ان کے سر کی قیمت 10ملین ڈالر مقرر تھی۔یادرہے کہ اس سے قبل طالبان سے علیحدہ ہونیوالے گروپ محاظ فدائی نے کہاتھاکہ ملاعمر دوسال قبل تنظیم کی اندرونی لڑائی کے دوران مارے گئے تھے تاہم عید الفطرکے موقع پر طالبان نے ایک پیغام شائع کیاتھا جس کے مطابق ملاعمر نے مذاکرات کی توثیق کردی جبکہ اس سے قبل اپریل میں کہاتھاکہ سوانح حیات شائع کی تھی اور کہاکہ ملاعمر زندہ اور خیریت سے ہیں۔ ملاعمر کی ہلاکت کی خبر کی تصدیق ایک ایسے وقت پر ہوئی جب افغان طالبان اورحکومت کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو متوقع ہے۔