اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقےکھارادر میں 5 منزلہ مخدوش رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نجی ٹی ویکے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر کے کانسی بازار میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمیں بوس ہو گئی، مخدوش ہونے کی وجہ سے عمارت کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت میں 15 فلیٹس میں لوگ رہائش پذیر تھے، 2 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کے لئے نہیں پہنچا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔