منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ہے جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے لئے ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان میں ووٹنگ کے بعد منظور کرلیا گیا۔قبل ازیں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت نے بلدیاتی انتخاب کے لئے سینیٹ کی تمام تجاویز کو قبول کرتے ہوئے اسلام آباد میں پہلی بار جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ قبول کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ملک کے ایک حصے میں بلدیاتی انتخاب ہوں اور دوسرے حصہ اس سے محروم رہے، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات تمام لوگوں کی خواہش بھی ہے اور مطالبہ بھی اس لئے تمام اراکین بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے پیش کردہ بل کو منظور کریں تاکہ اسلام آباد میں جلد از جلد انتخابات کروائے جا سکیں۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کہ جمہوری ادوار میں بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے جاتے لیکن ایسی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، جس کو یہ کہنے کا بہت شوق ہے کہ بلدیاتی انتخابات صرف غیر جمہوری دور میں ہوتے ہیں تو وہ یہ سن لیں کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں 1987 میں بلدیاتی انتخابات کروائے، پھر 1991 اور 1998 میں بھی ہمارے دور میں بلدیاتی انتخابات ہوئے اور اب چوتھے دور میں بھی ہم بلدیاتی انتخابات کروا رہے ہیں۔ غیر جمہوری ادوار میں بلدیاتی انتخابات کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کی خواہش کو بلدیاتی انتخابات تک محدود کرکے عام انتخابات کو مفلوج کردیا جائے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…