پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

یوٹیلیٹی اسٹورز کی کروڑوں روپے مالیت کی لاکھوں ٹن سستی چینی اسمگل کرنے کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز کی کروڑوں روپے مالیت کی لاکھوں ٹن سستی چینی اسمگل کرنے بڑا سکینڈل سامنے آگیا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے افسران کی ملی بھگت یوٹیلیٹی اسٹورز کی لاکھوں ٹن چینی افغانستان سمگل کرنے کی کوشش کی گئی

تاہم کسٹم حکام نوشہرہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ذرائع کے مطابق کسٹم حکام کی جانب پکڑی گئی چینی کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔افغانستان سمگل کی جانیوالی چینی اسلام آباد نارتھ، اسلام آباد ساؤتھ اور راولپنڈی کے وئیر ہاؤس سے چوری کی گئی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی چینی کا ایک اور ٹرالر ایف آئی اے نے گوجر خان میں اپنی تحویل میں لے لیا، ذرائع کا کہناہے کہ گوجر خان میں پکڑا جانیوالا ٹرالر میں 35 ہزار میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔گوجر خان میں پکڑے جانے والے ٹرالر کی چینی لاہور کے وئیر ہاؤس سے چوری کی گئی۔وزارت صنعت و پیداوار اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے افسران کسٹم حکام سے چینی چھڑوانے کے لیے ساز باز میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹم اور ایف آئی اے حکام نے پکڑی جانیوالی چینی تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز طحہ مغربی اور ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے موقف دینے سے انکار کردیا۔ ترجمان وزارتِ صنعت و پیداوار کاکہنا تھا میرے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں آئی۔کسٹم حکام نے ابھی تک ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…