اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیموں کے قافلے میں پولیس افسر کی گاڑی داخل ہونے پر کھلبلی مچ گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاک نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز کے پریکٹس سیشن اور ٹرافی کی تقریب رونمائی کے لیے کرکٹ ٹیموں کی اسٹیڈیم کی جانب موومنٹ کے دوران ٹیموں کو لانے والے قافلے کے روٹ میں راولپنڈی پولیس کے اعلی آفیسرکی گاڑی داخل ہونے پر سیکورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئ

ی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ڈیوٹی پرتعینات پولیس حکام و عملے کی بروقت مداخلت پر کانوائے کی جانب بڑھتی آفیسر کی گاڑی کو رکوالیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کے قریب اسوقت سیکورٹی سے متعلقہ حکام میں کھلبلی مچ گئی جب جمعرات کو پاک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ میں سیکورٹی نقطہ نگاہ سے پہلے سے مرتب روٹ کو اچانک تبدیل کرکے فیض آباد کی جانب سے ون وے پر اسٹیڈیم کی جانب لایا جارہا تھا۔سیکورٹی کور فراہم کرنے والی کچھ گاڑیاں سڑک کی مخالف سائیڈ پر تھیں۔ ٹیموں کو لانے والا کانوائے ون وے پر محو سفر تھا کہ اچانک 6thروڈ راولپنڈی کی جانب سے آنے والے راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کی گاڑی انتہائی تیزی سے شمس آباد ڈبل روڈ (اسٹیڈیم روڈ) کو کراس کرتی ہوئی مری روڈ پر فیض آباد کی جانب بڑھتی چلی گئی جس جانب ون وے پر وی وی آئی پی موومنٹ ہورہی تھی اعلی آفیسر جن کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ ٹیموں کے لیے مختص سیکورٹی اسکواڈ کو فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہتے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ اس جانب سیکورٹی کی گاڑیاں ہیں ۔ لاعلمی میں ٹیموں کو لانے کے لیے مختص روڈ پر چلتے چلے گئے۔انہیں ایسا کرتے دیکھ کر وہاں موجود پولیس و سیکورٹی حکام نے بروقت مداخلت کرکے نشاندہی کی تو کچھ آگے جاکر پولیس آفیسر کی گاڑیاں روک لیں گئیں اور ٹیموں کے کانوائے کو بحفاظت اسٹیڈیم پہنچا دیاگیا تاہم سینئر ترین آفیسر کی اچانک آمد اور کانوائے کےروٹ میں داخل ہونے کا معاملہ راولپنڈی پولیس کے حلقوں میں بھی زیربحث رہا ۔اس حوالے سے ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشن رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا سیکورٹی پروٹوکول کے مطابق موومنٹ کو تبدیل کیا جاتا رہتا ہے تاہم آفیسر کی گاڑی روٹ میں داخل ہونے کا علم نہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر اپنا دورہ پاکستان ختم کر دیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز منسوخ ہو گئی ۔ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیںکہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ۔پھر خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتایا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے

مختصر اعلامیہ کے مطابق جمعہ کی صبح نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کررکھے تھے،ہم نے نیوزی کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی، وزیر اعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے آفیشلز نے حکومت پاکستان کی سیکورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

قبل ازیں غیر ملکی میڈیا نے بتایاکہ نیوزی لینڈکی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے سبب راولپنڈی میں پہلے ون ڈے میچ کیلئے اسٹیڈیم آنے سے انکار کردیا جس کے بعد میچ منسوخ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی حکام، پی سی بی نے کئی گھنٹوں تک نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کو قائل کرنے کی کوشش کیں لیکن نیوزی لینڈ ٹیم کو منانے کی کوششیں ناکام رہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے 11 ستمبر کو پاکستان آئی تھی،نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی، میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو شیڈول تھے۔اس کے علاوہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ نے 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک شیڈول پانچ ٹی 20 میچز بھی کھیلنے تھے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…