اسلام آبا د(این این آئی)الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کو حاصل طاقت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وزرا کو نااہل کرسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وزرا کو نااہل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس وزراء کو نااہل قرار دینے کی طاقت موجود ہے۔الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ای سی پی کی طرف سے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیج کر الزامات کے شواہد طلب کیے جائیں گے۔