لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈیرہ غازی خان کے تنظیمی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ پارٹی قیادت کی جانب سے اجلاس میں نئے انتخابات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔پارٹی قیادت نے کہا کہ یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی کے بعد نئے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ قیادت کی جانب سے پارٹی عہدیداروں کو متنبہ کیا گیا کہ ان پر دباؤ آ سکتا ہے۔ ہم بھرپور تیاری کے ساتھ اگلے انتخابات میں جائیں گے اور ہم ہی جیتیں گے۔ لیگی قیادت نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی جلد ٹوٹنے والی ہے۔