برسلز (آ ن لائن)یورپی یونین نے افغانستان کے لیے 10 کروڑ یورو امداد کا اعلان کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لین نے افغانستان کے لیے اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 27 ملکوں کا اتحاد ’افغان شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔‘اپنے خطاب میں یورپی یونین کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنے طور پر تمام اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ قحط اور انسانی بحران کے خطرات کو ٹال سکیں۔‘’اور ہم خود بھی اس حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد میں 10 کروڑ یورو کا اضافہ کریں گے۔