اسلام آباد (این این آئی)بڑھتی ہوئی ادویات کی قیمتوں پر ممبر قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر مہرین بھٹو نے ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا ہے کہ زندگی کی امید دینے والی شوگر، بلڈ پریشر و دل کی دوائی کی قیمت میں مذید 17 فیصد اضافہ تشویشناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بڑھتی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے،اس حکومت نے تو اس عوام سے بنیادی حقوق بھی چھین لیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تو عوام کو علاج سے بھی دور کر رہی ہے،اس حکومتی فیصلہ کو ہم کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔